شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے یوم القدس کے موقع پر سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں (ترجمان شیعہ علماء کو نسل سندھ)
نصف صدی سے مسلمانوں کی مشترکہ میراث قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی جبروتشدد ایک ہی منظر اور ایک ہی نقشہ پیش کر رہا ہے(علامہ ساجد علی نقوی) قبلہ اول کی آزادی صرف عالم اسلام یا کسی خاص خطے یا ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت سے مربوط مسئلہ ہے (علامہ ساجد علی نقوی) مسلم ممالک مشترکہ مسائل پر ایک موقف اختیار کریں تو اسلام کی عظمت و سربلندی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے(علامہ ساجد علی نقوی) امت مسلمہ کا اتحاد ہی بیت المقدس کو اسرائیل کے شکنجے سے آزاد کرا سکتا ہے تمام عالم اسلام کو چائیے کہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے عملی اقدامات کریں(مولانالیاقت بلوچ) امریکہ اسرائیل کو اربوں ڈالرکا اسلحہ فوجی مدد کے نام پر دے کر مظلوم انسانیت کے قتل عام کا مرتکب ہورہاہے(علامہ ناظر عباس تقوی)
شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے یو م القدس کے موقع پر سندھ بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں شیعہ علماء کو نسل کراچی ڈویزن کے تحت جمعتہ الوداع مرکزی عالمی یوم القدس شاہین کمپلیکس سے کراچی پریس کلب تک نکالی گی جس کی قیادت قائدملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب نے کی ریلی کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل وامریکہ مخالف نعرے درج تھے ریلی کے اختتام پر کراچی پریس کلب کے باہر القدس ریلی کا مرکزی جلسہ منعقد ہوا جس میں متحدہ مجلس عمل پاکستان کے مرکزی نائب صدرو قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی،مرکزی سیکر ٹری جنرل متحدہ مجلس عمل پاکستان مولانا لیاقت بلوچ،مولانااویس نورانی،علامہ شبیر حسن میثمی،صوبائی صدرعلامہ ناظر عباس تقوی،ڈویزن صدرعلامہ کامران حیدر عابدی ،ڈویزن جنرل سیکر ٹر ی محمد یعقوب شہباز،در محمد کر بلائی ،معراج الہدی صدیقی،عارف ترابی سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا ریلی کے شرکاء سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفر یہ پاکستان علامہ سید ساجدعلی نقوی کا کہنا تھا نصف صدی سے مسلمانوں کی مشترکہ میراث قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی جبروتشدد ایک ہی منظر اور ایک ہی نقشہ پیش کر رہا ہے قبلہ اول کی آزادی صرف عالم اسلام یا کسی خاص خطے یا ملک کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانیت سے مربوط مسئلہ ہے لیکن ذمہ داری کے لحاظ سے اس کا تعلق براہ راست امت مسلمہ سے بنتا ہے اس لئے دنیا بھر کی مسلم اقوام کے لئے چیلنج کی حیثیت حاصل کر چکا ہے اور یہ نا قابل انکار حقیقت ہے کہ اتحاد امت ہی مسلمانوں کی مشکلات کا حل ہے مسلم ممالک مشترکہ مسائل پر ایک موقف اختیار کریں تو اسلام کی عظمت و سربلندی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے فلسطینی اور لبنانی عوام کی اسلامی مزاحمتی تحریکیں اس وقت اپنی جدوجہد کو جس موڑ پر پہنچا چکی ہیں اس مر حلے پر کہا جاسکتا ہے کہ اب ماضی کی نسبت عالمی سطح پر مسئلہ فلسطین نئے انداز اور نئی جدوجہد سے ابھر کر سامنے آیا ہے دنیا اب نئے زاویے سے مسئلہ فلسطین کی طرف متوجہ ہوچکی ہے ریلی کے شرکاء سے خطاب میں مولانا لیاقت بلوچ،مولانااویس نورانی،علامہ سید ناظر عباس تقوی،علامہ شبیر حسن میثمی،علامہ کامران حیدر عابدی ،محمد یعقوب شہباز،در محمد کر بلائی ،معراج الہدی صدیقی،عارف ترابی کا مذید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا اتحاد ہی بیت المقدس کو اسرائیل کے شکنجے سے آزاد کرا سکتا ہے تمام عالم اسلام کو چائیے کہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے عملی اقدامات کریں امر یکہ دہشت گردی کا بانی اور موجد ہے جبکہ لاکھوں فلسطینیوں کاخون بھی امریکی ہاتھوں پر ہے اسرائیل مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کررہا ہے جبکہ امریکہ اسرائیل کو اربوں ڈالرکا اسلحہ فوجی مدد کے نام پر دے کر مظلوم انسانیت کے قتل عام کا مرتکب ہورہاہے مظلوم فلسطینی اور مسلمانوں کا اہم مقدس مقام قبلہ اول آزادی کے انتظار میں ہے اس موقع پر شرکاء نے امریکا مردہ باد ،اسرائیل نامنظور ،فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی کے فلک شگاف نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نزر آتش کیے۔