Protest torture Case; Daniyal Aziz request to arrest Imran khan through Rangers
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 2014 کے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی آپریشن عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز بھی پیش ہوئے۔ سماعت میں استغاثہ کے گواہ کا بیان قلمبند کیا گیا۔ دانیال عزیز نے عدالت سے درخواست کی کہ عمران خان اس کیس میں اشتہاری ہیں جنہیں رینجرز کے ذریعے گرفتار کیا جائے۔ عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کہا کہ چالان کی بنیاد پر کیس آگے بڑھارہے ہیں اور جلد بیانات مکمل کرکے کیس نمٹا دیں گے۔ (ن) لیگ کے رہنما نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 3 سال ہوگئے کیس میں کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی، جس پر عدالت نے دانیال عزیز کو جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے درخواست دینے کی ہدایت بھی کی۔