وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس قواعد کے مطابق نہیں بلایا گیا ، اجلاس میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سندھ اجلاس میں مردم شماری جلد از جلد کرانے کی حمایت کرے گی۔واضح رہےوفاقی کابینہ اور مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا۔اس سے قبل اجلاس 16 دسمبر کو ہونا تھا ۔