counter easy hit

حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر فروٹ منڈی گجرا ت میں6کو لڈ سٹورز سیل کر دئیے

 provide security

provide security

گجرات (مرزا خرم حسنین) اسسٹنٹ کمشنر گجرات نور العین نے حفاظتی انتظامات نہ کرنے اور غیرمعیاری زائد المیعاد اشیاء کی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف بھر پور کاروائی کرنے پر عوامی و سماجی حلقوں کا خراج تحسین حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر فروٹ منڈی گجرا ت میں6کو لڈ سٹورز سیل کر دئیے جبکہ شاہی بریانی،گلوریا جینز اور صفائی کا ناقص انتظامات پر گلیکسی میرج ہال اور الحسین میرج کو سیل کر کے ہزاروں روپے جرمانہ کیا تفصیل کے مطابق اے سی نور العین نے محکمہ ماحولیات کے عملہ کے ہمراہ اچانک چیکنگ کے دوران حفاظتی انتظامات نہ کرنے پر فروٹ منڈی گجرات کے مختلف کولڈ سٹورز کی اچانک چیکنگ کی جہاں آگ بجھانے کے آلات سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کسی بھی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے تھے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے پہلوان عبدلطیف کولڈ سٹور ، حاجی شفیق کولڈ سٹور، منظور الٰہی کولڈ سٹور ، جٹ برادرز کولڈ سٹور ، حاجی نذر کولڈ سٹور اور نیو کراچی کولڈ سٹور کو سیل کر دیاگیا جبکہ شاہی بریانی،گلوریا جینز اور صفائی کے ناقص انتظامات پر گلیکسی میرج ہال اور الحسین میرج کو سیل کر کے ہزاروں روپے جرمانہ کر دیا