counter easy hit

خیبرپختونخوا حکومت سی پیک کو سیاسی تنازع بنانا چاہتی ہے، احسن اقبال

Provincial government wants to make a political issue out of the pack, Ahsan Iqbal

Provincial government wants to make a political issue out of the pack, Ahsan Iqbal

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقیات احسن اقبال کاکہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت سی پیک پر سیاسی تنازع کھڑا کرنا چاہتی ہے ، قومی منصوبے کو عدالتوں میں گھسیٹ کر کس کی خدمت کی جائے گی ۔

لاہور کے ایکسپو سنٹر میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے مغربی روٹ پر تیزی سے کام جاری ہے،کے پی کے حکومت قومی منصوبے کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے ،اس سے ان کا امیج بھی خراب ہو گا ۔

ان کاکہنا تھا کہ پاناما کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے،سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ پتلی تماشہ کرنے کے بجائے عدالتوں کو کام کرنے دیا جائے۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ آج دنیا پاکستان کی تیز ترقی کو تسلیم کررہی ہے،70 سالوں میں 16ہزار میگاواٹ پیدا کی گئی جبکہ صرف 3سال میں 11ہزار میگاواٹ بجلی بنائی جائے گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں پرتنقید کرنے والے عقل کے اندھے یہ نہیں جانتے کہ ترقی کا سفر سڑک سے شروع ہوتا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website