کراچی: ملیر سے نامعلوم ملزمان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر کچی آبادی مرتضیٰ بلوچ کے بیٹے حیات بلوچ کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔
Provincial Minister of PPP Murtaza Baloch son kidnapped from Karachi
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے حیات بلوچ کے اغوا کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم ملزمان ایم پی اے کے بیٹے کو گاڑی سے اتار کے اپنے ہمراہ لے گئے اور اغوا کا واقعہ گڈاپ سٹی کے علاقے ملیر میں پیش آیا۔ دوسری جانب ایس ایچ او خان نواز نے بتایا کہ انہیں اہلخانہ نے اطلاع دی ہے کہ حیات بلوچ کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے حیات بلوچ کی بازیابی کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔