لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) صوبائی صدرعلامہ ندیم احمدنقشبندی کی زیرصدارت اجلاس میں چوتھی سالانہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس کے انتظامات کا جائزہ لیاگیا،اور اس عزم کا اعادہ کیاگیاکہ کانفرنس کی کامیابی کیلئے کوئی وقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گی، تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے زیراہتمام غازی ملک ممتازقادری ڈے کے موقعہ پر چوتھی سالانہ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس 4جنوری 2016 بروز سومواربعدنمازعشاء جامع مسجدبیت المکرم بہاری کالونی لالہ موسیٰ میں منعقدہوگی،کانفرنس کی صدارت مفتی پیرسیدنویدالحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ بھکھی شریف کرینگے،خصوصی خطاب صاحبزادہ غلام بشیرنقشبندی آستانہ عالیہ باؤلی شریف کا ہوگا،کانفرنس کے مہمان خصوصی صاحبزادہ سیدافتخارالحسن کاظمی ایڈووکیٹ ہونگے،دیگرخطاب کرنے والوں میں محمدعمرحسن رضوی بھی شامل ہونگے،کانفرنس کی قیادت غازی ناموس رسالت امیرتحریک تحفظ اسلام پاکستان غازی محمدثاقب شکیل جلالی ،جبکہ نگرانی علامہ ندیم احمدنقشبندی صوبائی صدرتحریک تحفظ اسلام پاکستان کرینگے،جبکہ غازی محمدعامرچیمہ شہیدکے والدمحترم پروفیسرنذیراحمدچیمہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کرینگے،اجلاس میں عدنان خان جلالی ،چوہدری فیصل اخترگجر،نوشادخان جلالی،حاجی عادل حسین عطاری،محمدنعمان علی ،ذاکرحسین جلالی،حافظ عمرحسین عطاری سمیت لالہ موسیٰ کے تمام یونٹس کے ذمہ داران شریک تھے۔