کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر سے متعلق مقدمات میں بانی ایم کیو ایم سمیر دیگر پارٹی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
Provocative speech case; Arrest warrant of MQM founder and others released
کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر ایم کیو ایم کے بانی اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کے وارنٹ جاری کردیئے جب کہ فاروق ستار اور عامر خان کی عبوری ضمانت میں 14ستمبر تک توسیع کردی۔ عدالت نے فاروق ستار ،مئیر کراچی سمیت تمام ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔