ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،پی ایس 114 کے ضمنی انتخابات میں کامران ٹیسوری ہی کامیاب ہوں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں فاروق ستار کا کہناتھاکہ ہمیں آر اوز اور دیگر عملے کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا ،پولیس بھی ایم کیو ایم کے کارکنان کو ہراساں کررہی ہے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ مک مکا کے نتیجے میں ہماری اپیل کو مسترد کردیا گیا، 30 ہزار سے زائد ووٹ ضائع کیے جارہے ہیں۔ فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ ہمیں انتخابی مہم چلانے نہیں دی جارہی ہے، کھلم کھلا کہہ دیا گیا ہے کہ چنیسر گوٹھ میں ایم کیوایم انتخابی مہم نہیں چلا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری ایم کیوایم کے امیدوارہیں،9 جولائی کو ووٹرزکوحقیقی نمائندہ ملے گا۔