اسلام آباد(یس بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس کاروباری ہفتے کے دوران 582 پوائنٹس گر کر 39 ہزار 782 پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت ہوا، تاہم ہفتے کے وسط میں افواہوں نے اس رجحان کو تبدیل کیا جو کاروباری ہفتے کے آخری روز تک برقرار رہا۔ہفتے کے دوران 17 ارب روپے مالیت کے 72 کروڑ شیئرز کا اوسط یومیہ کاروبار ہوا، بیرونی سرمایہ کاروں نے ہفتے کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کئے۔