پشاورمیں سخت سیکورٹی کے دعوؤں کے باوجود جمعہ کے روز 2د ھماکوں سے شہر گونج اٹھا،ناردرن بائی پاس کے قریب ڈی ایس پی چمکنی ، اور پیرانو مارکیٹ میں پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ، خوش قسمتی سے اہلکار محفوظ رہے ۔
پہلا دھماکے صبح سوانو بجے کے قریب ہوا، شرپسندوں نے کارخانو مارکیٹ کے قریب گندگی کے ڈھیر میں بارودی مواد نصب کیا، جس کے پھٹنے سے پولیس وین اور مسافر بس کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس دھماکے کے چند ہی گھنٹوں کے بعد تھانہ خزانہ کی حدود میں ناردرن بائی پاس کے قریب دوسرا دھماکاہوا۔
شرپسندوں نے ڈی ایس پی چمکنی عبدالسلام کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم ڈی ایس پی اور ان کے گارڈز دھماکے میں محفوظ رہے ،دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔