کراچی (اصغر عللی مبارک) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے پی ایس ایل پر جوئے کھیلنے والے تمام بکیز کو دس دس ہزار کے عوض ضمانت منظور لی جب کہ دوسرے مقدمے میں تمام ملزمان کو چرس رکنے کے مقدمے میں 14 روز عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا ۔پیر کوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پی ایس ایل پر جوئے کھیلنے والے ملزمان کو پیش کیا گیا ۔
پولیس کے جانب سے تمام ملزمان پر دو دو مقدمے درج کئے گے۔ عدالت نے ملزمان کی جوئے کھیلنے کے مقدمے دس دس ہزار کے عوض ضمانت منظور کرلی جب کہ چرس رکھنے کے مقدمے میں ملزمان کو 14 روز عدالتی ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا واضح رہے کہ پولیس کے مطابق ملزمان کراچی میں بکیز کا سب سے بڑا جوانیٹ ورک چلا رہا تھے، دوران گرفتاری ملزمان سے 39 موبائیل فونز 3 لیپ ٹاپس غیر ملکی کرنسی اور 6 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد کئے گے ۔ کمرہ عدالت میں تفتیشی افسر کا کہنا تھا کے ملزمان اس پی ایس ایل میں 3 ارب سے زیدہ کی جوا کھیل چوکے ہے اور وہ پیسے غیر قانونی ذرائع سے پاکستان سے ہنڈی کے ذریعے بیرون ملگ بھیجے گئے ہے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے ۔