پی ایس ایل کے فائنل کے موقع پرملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے وزارت پانی و بجلی نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔
اس سے قبل پشاورالیکٹرک سپلائی کمپنی فائنل کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان پہلے ہی کر چکی ہے۔ترجمان پیسکو کے مطابق 5 مارچ کو بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی،تاہم صارفین بجلی کے استعمال میں اعتدال سے کام لیں تاکہ فیڈر اوور لوڈ نہ ہوں۔