پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونے والے فائنل کی ٹکٹیں آن لائن بھی دستیاب ہیںجبکہ وسیم اکرم اوروقار یونس سمیت کئی انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت بھی ہو گئے، سروس چارجز شامل ہونے کی وجہ سے ٹکٹ مزید مہنگے ہو گئے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت رات گئے شروع کر دی، آن لائن ٹکٹیں ڈالرز میں دستیاب ہیں ، سروس چارجز شامل کرنے سے ٹکٹ مزید مہنگے ہو گئے،یعنی 12 ہزار کا ٹکٹ اب 12840 روپے ،8 ہزار والا 8560 جبکہ 4ہزار والا ٹکٹ 4280 روپے میں مل رہا ہے ۔وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کے آن لائن ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں ، اسی طرح کم مالیت یعنی 4280 روپےوالے اسٹینڈز امتیاز احمد ، حنیف محمد،سعید احمد ، ماجد خان ، انضمام الحق ، قائد اور نذر انکلوژرز کے چند سو ٹکٹ بکیں ہیں ۔
12840 مالیت والے عمران خان اور فضل محمود جبکہ 8560 روپے مالیت والے میانداد، قادر ، کارداراور راجہ انکلوژرز کے ابھی ٹکٹس دستیاب ہیں ۔پی سی بی نے آن لائن ٹکٹوں کی ویب سائٹ پر قذافی اسٹیدیم کا نام ہی بدل ڈالا اور شارجہ اور دبئی کی طرح اسے بھی لاہور انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم قرار دے دیا ۔