counter easy hit

دبئی میں پی ایس ایل II ٹرافی کی تقریب رونمائی

دبئی میں پی ایس ایل ٹو کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پانچوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

PSL II Trophy ceremony in Dubai

PSL II Trophy ceremony in Dubai

اس موقع پر چیئرمین پی ایس ایل کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے لیے منفرد ٹرافی بنائی گئی ہے، پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل ٹو میں تین ٹرافیاں ہیں، بہترین بیٹسمین اوربہترین بالرکو بھی ٹرافی دی جائے گی، کل فرنچائز کے مالکان کے ساتھ اجلاس میں سیکیورٹی معاملات پر بات ہوگی۔ فائنل کے لیے تمام غیرملکی کھلاڑیوںکوچ اور فرنچائز مالکان کے ساتھ اجلاس ہو گا، بہترین بلے باز کو حنیف محمد ٹرافی بہترین بالر کو فضل محمود ٹرافی اور بہترین وکٹ کیپر کو امتیاز احمد ٹرافی دی جائے گی۔
تقریب میں اسٹیج پر کپتانوں کو مدعو کیا گیا جن میں سب سے پہلے اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق آئے، دوسرے نمبر پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرا ز احمد کو بلایا گیا، پھر پشاور زلمی کے قائد ڈیرن سیمی کو بلا یا گیا، چوتھے نمبر پر کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگا کارا میدان میں آئے،سب سے آخر میں لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم آئے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم میں زیادہ ترنوجوان کھلاڑی ہیں، امید ہے اس سال بھی اچھا پرفارم کریں گے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان مصباح الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل ون جیتنے کی وجہ سے پر اعتماد ہیں۔ لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کلم کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، انتہائی باصلاحیت کھلاڑیوں کے ساتھ نئی شروعات کر رہے ہیں،دوسرے ایڈیشن میں نئےعزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم متحد ہو کر کھیلے گی۔ کراچی کنگز کے کپتان کمار سنگا کارا کا کہنا تھا کہ نوجوان اورتجربہ کارکھلاڑیوں کےساتھ اچھے کوچز ہیں۔ چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ بہت دلچسپ ہوگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website