پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرانے اور اُس میں بین الاقوامی کرکٹ کے سپر اسٹارز کو پاکستان میں کھیلانے کے لئے کوشش جاری ہیں ۔
PSL ka final Lahore me karanay ki koshish jari
اس سلسلے میں دبئی کے ایک ہوٹل میں پاکستان سپر لیگ حکام کی ملک میں سیکورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی جاری ہے جس میں پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں شریک بین الاقوامی پلیئر کے ساتھ ساتھ فرنچائز کے مالکان اور ان کی مینجمنٹ بھی شریک ہے۔ اجلاس کی سربراہی پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی کررہے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ حکام بین الاقوامی کرکٹرز کو پی ایس ایل کے فائنل میں لاہور لانے کے لئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں کیونکہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل سات مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ میٹنگ میں پاکستانی حکام سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کے بارے میں پلیئرز کو آگاہ کررہے ہیں۔