counter easy hit

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم ,مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹڈ پی ایس ایل میچ کے دوران منان وانی شہید کے پوسٹرز لہرائے گئے

راولپنڈی ;(اصغر علی مبارک سے……راولپنڈی میں پی ایس ایل میچ کے دوران مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کے نامور شہید منان وانی کے پوسٹرز لہرائے گئے۔ پنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے مابین ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جارہا تھا۔جب نوجوانوں نے منان وانی شہید کے پوسٹر دکھائے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کی لولاب ویلی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ منان وانی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی پروگرام ادھورا چھوڑ کر مقبوضہ کشمیر کی راہ لی اور سوشل میڈیا پر اعلان کردیا کہ وہ مسلح جدوجہد میں شامل ہوگئے ہیں۔
تقریبا 10ماہ تک سرگرم رہنے کے بعد منان 11اکتوبر کو شاٹھ گنڈہندواڑہ بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہوئے تھے۔

PSL, MATCH, BETWEEN, QUETTA GLADIATORS, AND, ISLAMABAD UNITED, VIEWERS, RAISED, POSTERS, TO, HIGHLIGHT, KASHMIR, ISSUE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website