لاہور (ویب ڈیسک) لاہور قلندرز کے نئے کپتان کا نام سامنے آگیا، پشاور زلمی کو خیرباد کہنے والے محمد حفیظ ممکنہ طور پر لاہور کی ٹیم کو پی ایس ایل 4 میں لیڈ کریں گے۔ ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ 4 میں بھرپور قوت اور زبردست ٹیم کامبی نیشن کیساتھ اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے تینوں سیزنز میں آخری نمبر پر رہنے والی لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ 4 میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے کی خواہش مند ہے۔ اسی لیے لاہورقلندرز نے کئی نئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 4 کیلئے ٹیم کا نیا کپتان بھی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کو خیرباد کہنے والے آل راونڈر محمد حفیظ لاہور قلندرز کے نئے کپتان ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ 4 کیلئے پلئیرز ڈرافٹ کا عمل 20 نومبر سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس دوران پہلا کھلاڑی منتخب کرنے کا حق لاہور قلندرز کو ملا ہے۔ اس لیے عین ممکن ہے کہ لاہور قلندرز کی جانب سے محمد حفیظ کو حاصل کیا جائے گا۔ جبکہ لاہور قلندرز اے بی ڈی ویلئیرز کو بھی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز کی مینیجمنٹ محمد حفیظ کو ٹیم کیلئے منتخب کرنے کے بعد انہیں ٹیم کا کپتان بنانے کا بھی فیصلہ کر چکی ہے۔ لاہور قلندرز کی مینیجمنٹ کو امید ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں وسیع تجربہ رکھنے والے محمد حفیظ پی ایس ایل کے اس سیزن میں ٹیم کو کامیابی کی بلندی تک لے جانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔