لاہور: شاہد آفریدی کی آمد کے بعد شعیب ملک کا کراچی کنگز میں برقرار رہنا دشوارہو گیا ہے اور اب ان کا بھی کراچی کی جگہ ملتان میں شامل ہونے کا امکان ہے۔
شعیب ملک نے اولین پی ایس ایل میں ٹیم کی قیادت کے فرائض بھی انجام دیے تھے مگر پھر شکستوں کے بعد ذمہ داریاں روی بوپارہ کے سپرد کردی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ فرنچائز اگلے سیزن میں شعیب ملک کو برقرار نہیں رکھنا چاہتی، آل راؤنڈر کے حال ہی میں نئی ٹیم ملتان سلطان کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز وسیم اکرم سے رابطے بھی ہوئے ہیں، توقع ہے کہ وہ اس کیلیے بطور کپتان یا پھر عام کھلاڑی کی حیثیت سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کے اونر جاوید آفریدی سے اختلافات کے بعد فرنچائز کو چھوڑ دیا تھا، وہ اب کراچی کنگز کے ساتھ وابستہ ہو چکے ہیں۔ پی ایس ایل تھری کا انعقاد آئندہ برس کے اوائل میں ہو گا، پلیئرز ڈرافٹ رواں ماہ کے آخر یا نومبر میں متوقع ہیں۔