لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن کی ٹکٹیں آن لائن فروخت کیلئے پیش کردی گئیں، جس کا پہلا مرحلہ شارجہ اور ابوظہبی میں ہوگا اور دوسرا مرحلہ لاہور ، کراچی میں ہوگا ، ان میچوں کی ٹکٹیں اب آپ با آسانی آن لائن حاصل کرسکتے ہیں ، تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے چوتھے ایڈیشن کی کل 34 میچ ہوگے ، جس کا پہلا مرحلہ شارجہ اور ابوظہبی کے گراؤنڈز میں ہوگا جس کی ٹکٹ آن لائن حاصل کرسکتے ہیں جبکہ دوسرے مرحلہ دبئی اور پاکستان کے شہر کراچی اور لاہور میں ہوگا ، جبکہ پاکستان میں کل 8 میچزہوگئے ، دوسرے مرحلے کے میچوں کے ٹکٹس فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، آن لائن ٹکٹس فروخت کرنے کے پہلے مرحلے میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز، 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں میچز ہوں گے ،ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچوں کے ٹکٹ بھی آن لائن فروخت کیلئے دستیاب ہیں 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی ، پہلے مرحلہ کی ٹکٹیں باآسانی آن لائن حاصل کرسکتےہیں جبکہ دوسرے مرحلہ کی بھی ٹکٹیں پیش کی جائیں گئی جس کا اعلان بعد میں کیا جائیں گا ۔۔