چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ہر صورت لاہور میں ہوگا،چاہے غیر ملکی کھلاڑی آئیں یا نہ آئیں۔ آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلزکلارک سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے28 جنوری کو لاہور پہنچیں گے ۔
PSL’s final will be in Pakistan, Shaheryar
لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور انہیں پاکستان میں کھیلنے پر رضا مند کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال پہلے سے بہتر ہے ،آئی سی سی ٹاسک فورس کے سربراہ جائلز کلارک کے ساتھ سیکورٹی وفد 28جنوری کو لاہور آئے گا ، جسے سیکورٹی کی صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔شہریار خان کا کہنا تھا کہ جونیئر سلیکشن کمیٹی کے نام فائنل ہو چکے ہیں جس کا اعلان جلد کر دیاجائے گا ۔