اسلام آباد …….. وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی 2ماہ کی تنخواہوں کی مد میں 87کروڑ روپے جاری کر دیئے۔اسٹیل مل ملازمین کی ماہانہ 48 کروڑ کی تنخواہ کاٹ کر 43.5 کروڑ روپے کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹیل ملز کی انتظامیہ کوملازمین کی 2 ماہ کی تنخواہ کی مد میں 87 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی، پاکستان اسٹیل کے16 ہزار ملازمین کو دوماہ کی پے سلپ جاری کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق اسٹیل ملز کے 4 ماہ تنخواہوں سے محروم ملازمین کو صرف 2 ماہ کی تنخواہ دی گئی، جبکہ ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 48کروڑروپے سے کم کر کے ساڑھے 43 کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے ریٹائرڈ ملازمین اور اوورٹائم کی رقم کاٹ لی ہے۔