درآمد کیا جانے والا 50 ہزار ٹن پٹرول کا کارگو غیر معیاری ہونے کے باعث پی ایس او نے مسترد کر دیا۔
کراچی: (یس اُردو) پی ایس او کے مطابق درآمد ہونے والا پٹرول حتمی ٹیسٹ میں غیر معیاری ثابت ہونے پر مسترد کر دیا گیا ہے جس پر اب بین الاقوامی سپلائر بغیر اضافی چارجز کے اس کارگو کے بدلے 3 ہفتوں کے اندر اندر دوسرا کارگو بھیجے گا۔ پی ایس او ملک میں تیل کی مصنوعات درآمد کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ پی ایس او کے ترجمان کے مطابق پی ایس او کبھی اپنے صارفین کے لئے غیر معیاری فیول نہیں خریدے گا۔ کمپنی کی جانب سے ملک بھر میں ایندھن کی سپلائی معمول کے مطابق ہے اور ادارے کے پاس فیول کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے۔