ذرائع کے مطابق درآمدی پٹرول لیے جو جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہے، اس سے لیے گئے نمونے پر ابتدائی ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ پٹرول معیار کے مطابق نہیں ہے
کراچی (یس اُردو) پی ایس او کی جانب سے درآمد کیا گیا 50 ہزار ٹن پٹرول معیار کے مطابق نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق درآمدی پٹرول لیے جو جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہے اس سے لیے گئے نمونے پر ابتدائی ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ پٹرول معیار کے مطابق نہیں ہے ، تاہم کوالٹی کے حوالے سے حتمی فیصلہ لینے سے پہلے ایک اور ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کی رپورٹ دو روز میں ملے گی ۔دوسری جانب پی ایس او ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک میں پٹرول کی قلت کا کوئی اندیشہ نہیں ہے ، پی ایس او کے پاس 18 سے 20 روز کا فیول اسٹاک میں موجود ہے