پی ایس او اعلامیے کے مطابق جون سے اگست کے درمیان 15 لاکھ ٹن فرنس آئل ، جبکہ 6 لاکھ ٹن پیٹرول درآمد کیا جائے گا
کراچی (یس اُردو) جون جولائی میں متوقع بجلی کی طلب میں اضافے کو دیکھتے ہوئے پی ایس او نے غیر ملکی کمپنیوں کے لئے فرنس آئل کی درآمد کا ٹینڈر جاری کر دیا ۔پی ایس او اعلامیے کے مطابق جون سے اگست کے درمیان 15 لاکھ ٹن فرنس آئل ، جبکہ 6 لاکھ ٹن پیٹرول درآمد کیا جائے گا جبکہ فرنس آئل اور پیٹرول کی درآمدات کے لئے ٹینڈر غیر ملکی کمپنیوں کے لئے جاری کیا گیا ہے ۔ماہرین کے مطابق جون جولائی میں گرمی کی شدت بڑھ جانے سے بجلی کی طلب میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے پی ایس او نے پہلے سے 15 لاکھ ٹن فرنس آئل درآمد کرنے کا ٹینڈر جاری کیا ہے ۔