counter easy hit

پی ایس او کو اپنی نااہلی پر 9 کروڑ 20 لاکھ کا زرتلافی ادا کرنا پڑا، آڈٹ رپورٹ میں انکشاف

PSO

PSO

اسلام آباد : حلوائی کی دکان پر نانا جی کی فاتحہ، پاکستان اسٹیٹ آئل نے تمام ضابطوں کو بالا طاق رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات پر ایک ارب ستائیس کروڑ روپے کا ڈسکاوٴنٹ دے دیا، مینجمنٹ کی غفلت کے باعث 9 کروڑ بیس لاکھ روپے زر تلافی کی مد میں ادا کرنا پڑے۔

اندھیر نگری چوپٹ راج ہے ، کوئی پوچھنے ولا ہی نہیں ، دنیا نیوز کے پاس دستیاب کمپنی کی آڈٹ رپورٹ 2012-13 کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل نے مختلف پیٹرولیم مصنوعات پر ایک ارب 27 کروڑ روپے کا ڈسکاؤنٹ دیا جس میں صرف ہائی سپیڈ ڈیزل پر ایک ارب 15کروڑ روپے کا ڈسکاؤنٹ دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق غیر ضروری تاخیر کے باعث مختلف آئل سپلائرز کو پی ایس او مینجمنٹ نے 9 کروڑ 20 لاکھ کے زرتلافی ادا کیا۔

بات یہیں ختم نہ ہوئی پی ایس او انتظامیہ نے تمام قواعد کو نظر انداز کرتے ہوئے ایسا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا جس کی عمر 60 سال سے بھی زیادہ تھی جبکہ ڈی ایم ڈی کے سیلری پیکچ کی وزارت پیٹرولیم نے منظوری بھی نہیں دی جس کے باعث پی ایس او کو 2 کروڑ روپے کا نقصان اٹھا نا پڑا، اسی طرح پالیسی کے خلاف لیگل قونصل کو پچاس لاکھ روپے ادا کئے گئے جبکہ پائپ لائن سے تیل چوری ہونے کا پی ایس او کو ساٹھ لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔