پی ایس او ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی ترسیلی کمپنیاں پی ایس او کی 192 ارب روپے کی مقروض ہیں
کراچی (یس اُردو) بجلی کی ترسیلی کمپنیوں اور مختلف اداروں کی جانب سے 223 ارب روپے کی عدم ادائیگیوں کے باعث پی ایس او کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ۔
پی ایس او ذرائع کے مطابق اس وقت بجلی کی ترسیلی کمپنیاں پی ایس او کی 192 ارب روپے کی مقروض ہیں جس میں سے 110 ارب روپے صرف واپڈ کو ہی ادا کرنے ہیں جبکہ حبکو 60 ارب روپے کا نا دہندا ہے ۔دوسری جانب قومی ایئر لائن پی آئی اے بھی پی ایس او کی مقروض نکلی اور 13 ارب ادا نہیں کیے ۔ ملک میں ایل این جی کی درآمدات تو شروع ہو گئی مگر یہاں بھی صورتحال کچھ کم نہیں، ایل این جی کی مد میں پی ایس او کو سوئی ناردن گیس کمپنی اور پاک ارب فرٹیلائز سے ساڑے 8 ارب روپے وصول کرنے ہیں اس طرح پی ایس او کی کُل وصولیاں 223 ارب روپے پر کھڑی ہیں جس کے باعث کمپنی کو مالی مشکلا ت کا سامنا ہے ۔