پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نثارکھوڑو کاکہناہےکہ سیاسی سرگرمیوں سے کسی نے کسی کو نہیں روکا، پی ایس پی کو ریڈ زون میں آنے کو منع کیا تھا لیکن وہ نہ مانے ، حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوتی ہے۔
نثارکھوڑو نے سہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے 765 ویں عرس کے موقع پر مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پی ایس پی نے ریڈ زون میں آکر وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کی ضد کی تھی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو بتا دیا گیا تھا کہ یہ مناسب بات نہیں، ریڈ زون کی طرف نہ آئیں، جلسہ کسی پارک یا میدان میں کرلیں، جب ریڈ زون میں آنے کی ضد جاری رکھی گئی تو حکومت نے اپنی رٹ قائم کی۔