counter easy hit

پی ٹی اے نے موبائل صارفین کو بڑا جھٹکا دے ڈالا ۔۔۔ بیرون ملک سے منگوائے جانے والے آئی فون اور دیگر تمام موبائل فون بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا

کراچی( ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی (پی ٹی اے)نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ 20 اکتوبر کے بعد ملک کے تمام شہروں میں چوری شدہ ، اسمگل شدہ اور تمام غیر رجسٹرڈ موبائل فون بند کردئیے جائیں گے ۔پی ٹی اےکی طرف سےاس سلسلے میں تمام اسمارٹ فونز


اور GSM ڈیوائسز کی تصدیق کرنے کے لئے تمام نمبروں پر ایس ایم ایس بھیجے جارہے ہیں اگر کسی کو ایس ایم ایس نہ ملے ، تب بھی وہ اپنی GSM ڈیوائسز / فون کی خود سے تصدیق کر سکتے ہیں۔پی ٹی اے کی ترجمان طیبہ افتخار کے مطابق صرف تصدیق کردہ موبائل فون اور GSM ڈیوائسز 20 اکتوبر کے بعد فعال ہونگے اور دیگر تمام موبائل فون بلاک کردیئےجائیں گے .پی ٹی اے نے وارننگ دی ہے کہ اس کے بعد تصدیق کی تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی اور صرف (PTA) سے منظور شدہ موبائل اور GSM ڈیوائسز خریدیں اور استعمال کریں۔