پی ٹی سی ایل، پاکستان اور ویسٹ انڈیزکے درمیان ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز 2018ء کے لیے شریک اسپانسر
.اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) ‘‘پی ٹی سی ایل اور پی سی بی کی مشترکہ کاوشوں سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اور اس کے سنہری دورکی واپسی میں مدد ملی ہے. پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 انٹر نیشنل سیریز 2018ء کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شریک اسپانسر ہوگا۔ یہ اعلان پی ٹی سی ایل اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سینئر حکام تقریبِ میں کیا گیاچیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد اور چیئرمین، پی سی بی،نجم سیٹھی،نے مشترکہ طور پر کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کی۔ اس موقع پر ای وی پی، مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکشن، پی ٹی سی ایل، سید شہزاد شاہ، پی سی بی اور پی ٹی سی ایل کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کو واپس لانے کے لئے اپنی مسلسل کوششوں میں پی ٹی سی ایل کا ایک اور قدم اس سیریز میں شریک اسپانسر ہونا ہے۔
پاکستان میں کھیلی جانے والی اس سیریز کی دفعہ بھی پی ٹی سی ایل نے آگے بڑھ کراس میں شریک اسپانسر کی حیثیت سے حصہ لیا۔ پاکستانی کرکٹ شائقین نے ان دونوں ٹیموں کے مابین مقابلے اپنی سرزمین پر ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصے یعنی 2006 میں دیکھے تھے۔ یہ تین میچوں پر مشتمل سیریز 1 سے 3 اپریل کو کراچی میں کھیلی جائے گی۔ چیف کمرشل آفیسر، پی ٹی سی ایل، عدنان شاہد، نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا: “پی ایس ایل 3 کے چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی سپورٹ کے بعد اب میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے شریک اسپانسر بننے پر پرجوش ہوں۔
ہمیں فخر ہے کہ پی ٹی سی ایل کا لوگو قومی ٹیم کی جرسی پر نظر آئے گا، امید کرتا ہوں کہ ٹیم اپنی جیت کے تسلسل اور آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر 1 پوزیشن کو برقرار رکھے گی۔ قومی کمپنی ہو نے کے ناطے ہم نے ہمیشہ پاکستان میں کھیلوں کی واپسی کے سلسلے میں اپنے تعاون کو نہ صرف کرکٹ بلکہ قومی کھیل ہاکی کے سلسلے میں پی ٹی سی ایل ہاکی کپ 2018 میں بھی اپنا تعاون جاری رکھا، اور آنے والے وقتوں میں بھی اپنا کردار اد اکرتے رہیں گی”۔
چیئر مین پی سی بی، نجم سیٹھی نے اس موقع پر کہا: ’’ ہمیں یہ دیکھ کربہت خوشی ہے کہ پی ٹی سی ایل، ایک قومی کمپنی ہے، وہ مقامی اور بین الاقوامی کرکٹ دونوں میں ایک اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا پی سی بی پاکستان میں کرکٹ کے لئے پی ٹی سی ایل کے جاری تعاون کی تعریف کرتا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز 2018،ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 2017اور, 2018 پی ایس ایل-3 میں اسلام آبادیونائیٹڈکو اسپانسرکیااوراب ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھی شریک اسپانسر کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔