لاہور: تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ قائدِاعظم کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح رابطے کے نتیجے میں پنجاب میں انتخابی تعاون پر اتفاق پا گیا، دونوں جماعتیں مل کر مسلم لیگ ن کو ٹف ٹائم دیں گی۔
تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان اعلیٰ سطح رابطہ ہوا ہے جس میں پنجاب میں انتخابی تعاون اور دیگر سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ باہمی رابطے کے نتیجے میں اتفاق پایا گیا کہ تحریکِ انصاف اور مسلم لیگ ق پنجاب میں انتخابی تعاون کریں گی جبکہ مسلم لیگ ن مخالف حکمت عملی میں دونوں جماعتیں ساتھ مل کر چلیں گی۔ انتخابی تعاون پر آمادگی میں دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔