پشاور(یس نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان پارلیمنٹ نے کل ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کل حیات آباد پشاورمیں بریگیڈیئر ریٹائرڈ طاہر کے گھر بلایا گیا ہے ۔ ناراض ارکان کا موقف ہے کہ عمران خان نے متعدد باروقت دینے کے باوجود ملاقات نہیں کی۔ذرائع کے مطابق ناراض ارکان مطالبات منظورنہ کیے جانے پر آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے۔