سرائے عالمگیر (مرزا وسیم بیگ سے) پی ٹی آئی انٹراپارتی الیکشن اور نظریاتی ورکر کا آپس میں اتحاد اور میل جول کا سلسلہ شروع ۔ تفصیل یہ کہ نظریاتی اور ورکر گروپ گجرات کا وفد ملک اعجاز احمد ، انیس بھٹی اور اشرف شریف احتسابی ورکر کنونشن کے بانی حافظ راجہ عمران اور محمد شعیب کی رہائش گاہ سے ہوتے ہوئے ممتاز سماجی اور کاروباری شخصیت ندیم ڈار کی رہاٗش گاہ پر پہنچے جہاں پارٹی الیکشن پر سیر حاصل بحث کے بعد ایک نقطے پر اختتام ہوا کہ نظریاتی کارکنان کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی عہدوں کے لالچی اور مفاد پرست لوگوں کو اپنا رہنما کسی صورت منتخب نہیں ہونے دیں گے عہدوں پر وہی براجمان ہوں گا جو ذاتی مفاد کو پارٹی کے مفاد پر قربان کرنے کی اہلیت اور خاصیت سے مالامال ہوں گے اس لیے ہمیں اپنی تمام تر توانائیا ں زیادہ سے زیادہ ممبر شپ کی طرف گامزن رکھنی چاہیں ۔ کارکنان نے کہاکہ ہماری ضلعی اور مقامی لیڈرشپ کو ہوش کے ناخن لے ، یہ وہ جیالے نہیں جو چپ سادھ کر ظلم و زیادتی کو قبول کر لیں گے یہ ایساکہرام مچائیں گے جو تاریخ کا ایک انوکھااور سنہری باب رقم ہوگا۔ ندیم ڈار نے اپنی یوتھ کے ساتھ کھڑا رہنے کا اعادہ کیا۔