counter easy hit

تحریک انصاف نے طارق فاطمی سے متعلق غلط ٹویٹ پر معذرت کر لی

پاکستان تحریک انصاف نے طارق فاطمی سے متعلق غلط ٹویٹ کرنے پر معذرت کر لی۔

PTI apologized on the wrong Tweet about Tariq Fatemi

PTI apologized on the wrong Tweet about Tariq Fatemi

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ طارق فاطمی سے متعلق ٹویٹ غلط فہمی کی بنا پر ہوئی جس پر تحریک انصاف معذرت کرتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر طارق فاطمی کی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں طارق فاطمی کو بھی چین میں گئے پاکستانی وفد کے ہمراہ دکھایا گیا تھا۔ اسی ٹویٹ کو بنیاد بنا کر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں دھواں دھار تقریر بھی کردی اور حکومت پر سنگین الزامات بھی عائد کر دیئے جب کہ نعیم الحق نے بھی پریس کانفرنس کر کے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد ازاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ وہ تصویر جعلی تھی جس پر شیریں مزاری نے سوشل میڈیا سے ٹویٹ ہٹا لی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف کا کام ہی جھوٹ بولنا اور ملک میں انتشار پھیلانا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website