لاہور: تحریک انصاف نے آئندہ اتنخابات کی باقاعدہ تیاریاں شروع کرتے ہوئے پنجاب کے لیے 10 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔
نواز شریف کے منصب سے نااہل ہونے کے بعد تحریک انصاف نے پورے ملک میں خوشیاں منانے کے بعد اب آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور سب سے پہلے پنجاب میں 10 رکنی پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے دیا ہے جس کے چئیرمین عمران خان خود ہوں گے جب کہ شاہ محمود قریشی، جہانگیرترین اور چوہدری سرور سمیت 4 صوبائی صدور بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق تشکیل دیے گئے پارلیمانی بورڈ نے آئندہ انتخابات میں پارٹی ٹکٹ پر حصہ لینے والے خواہشمندوں سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں اور بورڈ امیدواروں کے انٹرویو کرکے انہیں ٹکٹیں فراہم کرے گا۔