اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار عمران خان وقت ضائع نہ کریں، آدھے گھنٹے میں جوڈیشل کمیشن بنا دیں گے، اسٹیٹ بنک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کر دی ہے جس سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف واپس اسمبلیوں میں آئے، جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔ عمران خان قوم کا وقت ضائع نہ کریں، آدھے گھنٹے میں جوڈیشل کمیشن بنا دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ حکومت آئین اور قانون کے دائرے سے باہر نہیں نکل سکتی۔ انتخابات میں چھوٹی غلطیاں مہذب ممالک میں ہوتی رہتی ہیں۔
زیادہ تر سیاسی جماعتوں نے ہمارا 24 دسمبر کا مسودہ تسلیم کیا۔ جوڈیشل کمیشن نے طے کرنا ہے دھاندلی سازش کے تحت ہوئی یا نہیں ، آئین اور قانون کی تشریح سپریم کورٹ کا حق ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بنک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کر دی ہے جس سے شرح سود 8.5 فیصد ہو گئی۔