اسلام آباد (یس ڈیسک) بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت ہوا۔ کمیٹی نے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے کی توثیق کی اور سینٹ الیکشن کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا جو امید واروں سے درخواستیں اور ان کی سکروٹنی کرے گا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ سینٹ میں کے پی کے سے 5 نشستیں مل سکتی ہیں۔ ایک نشست جماعت اسلامی اور 5 اپوزیشن کو ملنے کا امکان ہے۔ سینٹ کے لئے تمام امیدوار خیبرپختونخواہ سے لئے جایئں گے۔ کمیٹی نے آزاد کشمیر میں بھی پارٹی کو فعال بنانے کا فیصلہ کیا۔
اجلاس میں حلقہ 122 پر نجی لیبارٹری کی فرانزک رپورٹ پر غور کیا گیا۔ کور کمیٹی نے سانحہ شکار پور پر اظہار مذمت کیا۔ پارٹی چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 122 میں فرانزک رپورٹ سے دھاندلی ثابت ہو گئی۔
سینٹ کے لئے امیدواروں کو میرٹ پر ٹکٹ دیئے جایئں گے۔ سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی حوصلہ شکنی کی جائے۔ ووٹ کا تقدس بحال رکھنے کے لئے اقدامات کئے جایئں۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے پر قائم ہیں۔