تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں پر ایاز صادق نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
پی ٹی آئی اراکین کی اسمبلی سے مسلسل40 روز غیر حاضری پر اسپیکر نے خود کو بری الذمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اراکین کی مسلسل 40 روز غیر حاضری پر کارروائی اسپیکر قومی اسمبلی کا اختیار نہیں۔
ایاز صادق نے جواب میں کہا ہے کہ عمران خان نے استعفوں کے تصدیقی عمل کو کھٹائی میں ڈالنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے، سیاست کر کے تصدیق کے عمل کے آگے پتھر کی فصیل کھینچی گئی۔
جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کے لیے اراکین پی ٹی آئی کو متعدد بار بلایا لیکن پی ٹی آئی اراکین تصدیق نہ کرنے کے حربے استعمال کرتے رہے، اراکین کی غیر حاضری کے معاملے پر کسی ممبر نے تحریک جمع نہیں کرائی۔