لندن: الطاف حسین کہتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد تحریک انصاف والے عمران خان کی قیادت میں ناک رگڑتے ہوئے اسمبلی جائیں۔
لندن سے جاری بیان میں قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کااسمبلیوں میں واپس آنے کا فیصلہ خوش آیند ہے۔ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے ارکان بھی اسمبلیوں میں آجائیں۔ پی ٹی آئی والے اگر ضمیر رکھتے ہیں توناک رگڑتے ہوئے اسمبلیوں میں داخل ہوں۔
اگر ایسا کرنے سے ان کی ناک زخمی ہوجائے تو ہم ان کا علاج کروائیں گے۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم کے رہنما علی رضا عابدی کے کلفٹن میں واقع ریسٹورنٹ سے سامان لے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چھاپوں کی آڑمیں کراچی کے شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف واقعےکانوٹس لیں۔ الطاف حسین نے جیو نیوز کے بیورو چیف فہیم صدیقی کے اغوا اور ان پر تشدد کی بھی مذمت کی اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔