ملتان (جیوڈیسک) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اسپیکر کی رولنگ نہیں آئین حرف آخر ہوتا ہے اور تحریک انصاف کی اسمبلی میں واپسی آئین کا مذاق اڑانے کے مترداف ہے۔
ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف کی اسمبلی میں واپسی آئین کا مذاق اڑانے کے مترداف ہے، عمران خان یہ نہیں کہہ سکتے کہ ان کی پارٹی نے اسمبلی سےاستعفے نہیں دیئے اور نہ ہی کوئی عدالت انہیں تحفظ فراہم کرسکتی ہے جب کہ اسپیکر کی رولنگ نہیں آئین حرف آخر ہوتا ہے اس لئے اسپیکر ایاز صادق کو بھی آئین کا مذاق اڑانے پر عدالتوں کے آگے جواب دینا ہوگا۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے ان سے وعدہ خلافی کی جس پر انہیں افسوس ہے، جب وہ پارٹی چھوڑ کر آئے تو تحریک انصاف کے پاس کسی ایک حلقے میں بھی دھاندلی کے ثبوت نہیں تھے اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) چاہتی تھی کہ تحریک انصات اسمبلی سے چلی جائے۔