counter easy hit

لاہور میں پی ٹی آئی کے بینرز اتارنا شروع کر دیئے گئے

PTI banners

PTI banners

مال روڈ اور اس سے ملحقہ تمام سڑکوں سے پی ایچ اے کے ملازموں نے بینرز اتار لئے ، تحریک انصاف نے بینرز لگانے کی فیس ادا نہیں کی :پی ایچ اے
لاہور (یس اُردو) ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں مال روڈ پر آویزاں پی ٹی آئی کے بینرز اور پوسٹرز اتارنا شروع کر دیئے ہیں ۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جلسے کے دوران مال روڈ پر بینرز اور فلیکسز لگانے کیلئے انتظامیہ اور پی ایچ اے سے اجازت نہیں لی جس کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا ۔تحریک انصاف نے جلسے کیلئے بینرز اور فلیکسز لگانے کی فیس بھی ادا نہیں کی ۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے اقدام پر تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا یہ اقدام انتہائی ظالمانہ ہے اور اس کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔