حیدرآباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان حیدرآباد پہنچ گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کےاستقبال کیلئے کارکنان سیکیورٹی حصار توڑ کر ائرپورٹ میں داخل ہوگئے
جس کے باعث بدنظمی بھی پیدا ہوئی ،ایک موقع پر کارکنان آپس میں گتھم گتھا بھی ہوگئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی ائر پورٹ سے بھٹ شاہ کے مزاری پر حاضری کیلئے روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے واپسی پر وہ حیدرآباد میںمختلف افراد سے ملاقاتیں کرینگے۔
حیدرآباد میں عمران خان کے استقبال کیلئے کئی گھنٹوں سے موجود کارکنان نے اپنے قائد کا استقبال خٹک ڈانس کرکے کیا۔ اس موقع پر کارکنان نےائر پورٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی ،سیکیورٹی اہلکاروں کی کمی کے باعث انہیں روکنا مشکل ہوگیا اور بہت سے کارکن سیکیورٹی حصار توڑ کر ائرپورٹ میں داخل ہوگئے، جس کے باعث بدنظمی دیکھنے میں آئی،کئی افراد آپس میں الجھ پڑے اور ایک دوسرے کو دھکے دیتے رہے۔