counter easy hit

چیئرمین تحریک انصاف کی لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر انوارالحق پنوں کو مبارکباد

اسلام آباد(یس اردو نیوز)چیئرمین تحریک انصاف نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر انوار الحق پنوں کو ٹیلیفون کیا ۔ اور بار کے انتخاب جیتنے پر انوار الحق پنوں اور ان کے ساتھیوں کو دلی مبارکباد پیش کی اوربار کی نو منتخب قیادت کیلئے نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انوار الحق پنوں اور ان کے ساتھیوں کو انتخاب جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،  پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کے استحکام میں وکلاء برادری کا کردار قابلِ تحسین ہے،

عمران خان نے حلف برداری کے بعد بار قیادت سے ملاقات کا امکان ظاہر کیا ۔ تہنیتی کلمات پر انوارالحق پنوں کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اور انوارالحق پنوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کے خلاف تاریخی جدوجہد حقیقت میں ملک کے مستقبل کی جدوجہد ہے، کرپشن کے خلاف لڑائی میں ثابت قدمی اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر تحریک انصاف اور اس کی قیادت مبارکباد کی مستحق ہے  ۔

PTI, CHAIRMAN, IMRAN KHAN, MADE, A, PHONE, CALL, TO, NEWLY, ELECTED, PRESIDENT, LAHORE, HIGH COURT, BAR, ASSOCIATION