پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف اداروں کو تباہ کررہے ہیں،اپنی کرپشن بےنقاب کرنےپر ججوں پرحملے کررہےہیں۔چترال میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے اداروں پرتنقید کررہے ہیں،انہیں اپنی حرکتوں پرشرم آنی چاہیے۔
انہوںنے کہا کہ جوکچھ نہ کرسکےوہ منہ بناکرکہتےہیں ،مجھے کیوں نکالا؟الیکشن پرکرپٹ لوگوں نےپیسےلگایا توالیکشن مہنگےہوتےگئے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپشن کاپیسہ چوری کرکےبیرون ملک ایک، دو نہیں 29 جائیدادیں بنائی گئیں،نوازشریف کے پاس لندن میں 29جائیدادیں ہیں،اسحاق ڈار کےایک ایک بیٹےکے10،10ارب کےٹاورز ہیں،لیڈرزفائدہ اٹھائیں توقوم مقروض ہوجاتی ہے۔
انہوںنے کہا کہ عدلیہ نے ثابت کردیاکہ طاقتورکابھی احتساب ہوسکتاہے،جیل میں نہیں اسمبلی میں بڑے بڑے ڈاکو دیکھےہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عدالت نےنوازشریف کومحلات خریدنےکےبارے میں بتادیا،دبئی کےاقامے سے ارب پتی بن گئے،آج سب سامنےآگیاہے،حدیبیہ پیپرمل کیس کھلنےکاسب انتظارکررہےہیں،کوئی بھی کرپٹ نہیں بچےگا،سب کی باری آئے گی۔