کراچی: پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے عمران خان کو12جون کو طلب کرلیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دور کرنے کے بعددوبارہ الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیئے گئے۔عمران خان نے کاغذات این اے243 اور پی ایس101 کے لیے جمع کرائے۔ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے لئے عمران خان کو12جون کو طلب کرلیا۔ واضح رہے ا س سے قبل تحریک انصاف کے رہنماؤں خرم جہانگیر، عمران اسماعیل اورعارف علوی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے تھے۔