گلگت (جیوڈیسک) وزیراعظم کے دورہ گلگت بلتستان سے متعلق تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو ہنگامی خط لکھا ہے۔ خط میں وزیراعظم کو پری پول دھاندلی کا مرتکب قرار دیکر شوکاز نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ہنگامی خط تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین کی طرف سے لکھا گیا ہے۔ خط کے ساتھ سی ڈیز میں وزیر اعظم کی ٹی وی پر نشر ہونے والی تقریر اور تصاویر بھی منسلک ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن سے صرف 2 ماہ قبل وزیر اعظم کو گلگت بلتستان کے غریب عوام یاد آگئے۔ وزیر اعظم کی طرف سے اچانک گلگت بلتستان کے لیے 47ارب روپے کے پیکج کا اعلان پری پول دھاندلی ہے۔
وزیر اعظم کو پری پول دھاندلی کا مرتکب قرار دے کر شوکاز نوٹس جاری کیا جائے۔ کیونکہ نواز شریف وزیراعظم ہونے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ( ن ) کے صدر بھی ہیں۔