اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور شروع کر دیا ہے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاناما لیکس اور کوئٹہ کمیشن کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی رپورٹ اور اس پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے گزشتہ روز کے بیان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف پر لگے الزامات اور ان کے پارلیمنٹ میں دیئے گئے بیان کو قومی اسمبلی کے علاوہ سینیٹ میں بھی بھرپور انداز میں اٹھایا جائے گا۔ پاناما ایشو کے حوالے سے حکومتی اور اپوزیشن کی جانب سے کئے گئے اقدامات پر بحث کی جائے گی۔تحریک انصاف نے اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پیپلز پارٹی کے ساتھ مشترکہ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہبھی کیا۔