اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ کے ثبوت پیش کر دیئے۔
ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کو ملک دشمنوں، یہودی اور ہندو لابی سے فنڈنگ ہوئی۔ عمران پاکستان کے دشمنوں کے آلہ کار نہیں تو صبح مجھے عدالت لیکر جائے۔ عمران نے پاکستان کی جمہوریت کا تختہ الٹنے کے لیے پیسے استعمال کیے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اکبر بابر ایس نے الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈز کے حوالے سے درخواست دی تھی جس میں بتایا گیا کہ امریکا میں اکٹھے کیے گئے چندے کو سول نافرمانی چلانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
پارلیمنٹ پر حملہ اور چین کے صدر کے دورے کو منسوخ کرانے کرنے کے لیے اس چندے کو استعمال کیا گیا۔ پولٹیکل پارٹیز ایکٹ کے تحت ایسا پیسے کو سیاست میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں۔ عمران خان حلفیہ بیان دیں انہوں نے بیرونی فنڈنگ نہیں لی۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سربراہ کے جرائم پر پردہ ڈالا۔