counter easy hit

پی ٹی آئی کا مریم نواز کو 2 ارب ہرجانے کا نوٹس

تحریک انصاف نے وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو 2 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا،ہرجانے کا نوٹس نعیم الحق کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔

PTI damages Notice of two billion rupees to Maryam Nawaz

PTI damages Notice of two billion rupees to Maryam Nawaz

پی ٹی آئی کی جانب سے مریم نواز کو بھجوائے گئے نوٹس میں ہتک عزت اور جھوٹے میڈیا ٹرائل پر2 ارب روپے ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نےنعیم الحق کو نام نہاد قانونی نوٹس بھجوا کر اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی،مریم نواز کے نوٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی ڈان لیکس میں ملوث نہیں۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈان لیکس سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کسی قسم کے ردوبدل کے بغیر فراہم کی جائے، ڈان لیکس سے متعلق کمیٹی کے تمام نوٹس فراہم کیے جائیں۔

نوٹس کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات کے دوران ہونے والے انٹرویوزکی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔
متن میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈان لیکس کی تحقیقات پر اٹھنے والے تمام اخراجات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، مریم نواز 15 روز کے اندر اندر قانونی نوٹس کا جواب دیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website