اسلام آباد (یس ڈیسک) جماعت الدعوة کی قیادت نے اپنے اجتماع کے پیش نظر تاریخ کی تبدیلی پر تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا ہے ، تحریک انصاف کی حکمت عملی کمیٹی کا اجلاس شام چار بجے بنی گالہ میں ہو گا، تحریک انصاف اب چار کے بجائے چھ دسمبر کو لاہور بند کرنے پرغور کر رہی ہے۔
4 اور 5 دسمبر کو ہونے والے اجتماع کے پیش نظر جماعت الدعوة کی قیادت نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے رابطہ کیا ہے تاکہ باہمی رضامندی کے ساتھ تاریخ میں رد وبدل ہو سکے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اب 4 کے بجائے 6 دسمبر کو لاہور بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کی حکمت عملی کمیٹی کا اجلاس شام 4 بجے بنی گالہ میں ہو گا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے جس میں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شیریں مزاری اور دیگر قائدین بھی شریک ہوں گے۔
شیڈول کی تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ تحریک انصاف کی حکمت عملی کمیٹی کرے گی۔